ETV Bharat / city

ممتا بنرجی پر اپوزیشن رہنماؤں کو نظرانداز کرنے کا الزام

بی جے پی رکن پارلیمان راجو بیستا نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر حزب اختلاف کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

ممتا بنرجی پر اپوزیشن رہنماؤں کو نظرانداز کرنے کا الزام
ممتا بنرجی پر اپوزیشن رہنماؤں کو نظرانداز کرنے کا الزام
author img

By

Published : May 30, 2021, 9:48 PM IST

مغربی بنگال کے دارجلنگ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان راجو بیستا نے سلی گوڑی میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی خود وزیراعلیٰ کم بنگال کی ملکہ زیادہ سمجھتی ہیں۔ وہ جس طرح سے ریاست میں حکومت کر رہی ہیں، ٹھیک ایسے ہی وہ ملک کی قیادت کرنا چاہتی ہیں۔

راجو بیستا نے وزیراعلیٰ پر حزب اختلاف کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنہا اور اپنی مرضی کے مطابق ریاست کو چلانا چاہتی ہیں۔ وہ اپنی ہی پارٹی کے سنئیر رہنماوں کی بات نہیں سنتی، ایسے میں وہ دوسروں کی بات پر کیا توجہ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی، ترنمول کانگریس کی سربراہ نہیں بلکہ ریاست کی وزیراعلیٰ بھی ہیں۔ انہیں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یاس طوفان سے ریاست کو کافی نقصان ہوا ہے۔ عوام پریشان ہیں۔ وزیراعلی، عوام کی پریشانی کو دور کرنے کے بجائے مرکزی حکومت سے لڑنے میں مصروف ہیں۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ ہمیں لڑائی جھگڑا چھوڑ کر طوفان متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔

غورطلب ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں یاس طوفان سے تباہ اضلاع کا جائزہ لینے کے بعد ریویو اجلاس منعقد کیا تھا جس میں گورنر جگدیپ دھنکر، مرکزی وزیر دھرمندر پردھان، مرکزی وزیر دیباشری چودھری، اپوزیشن رہنما شھبندو ادھیکاری بھی موجود تھے۔ وزیراعلی ممتابنرجی اور چیف سکریٹری الاپن بنرجی پر اجلاس میں 20 منٹ تاخیر سے پہنچنے کا الزام ہے جبکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے 20 منٹوں تک انتظار کرایا گیا اور ان کی بے عزتی کی گئی۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ بے عزتی برداشت کرنے کے باوجود انہوں نے اور چیف سکریٹری نے وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے طوفان سے متعلق رپورٹ حوالہ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.