مغربی بنگال میں مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ علاقے میں نوجوان بیٹے کے ہاتھوں والدین، بہن اور دادی کے بہمانہ قتل کا گذشتہ روز پیش آیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں کی کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس دوران کالیا چک پولیس نے 4 افراد کے قتل کے الزام میں آصف محبوب اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔
مالدہ ضلع عدالت نے پولیس کی اپیل پر آصف محبوب کو 12 دنوں اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو 8 دنوں کے لیے پولیس ریمانڈ میں دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ آصف محبوب نے اقبال جرم کر لیا جبکہ مزید تحقیقات باقی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ 19 برس کے نوجوان کے دل و دماغ میں ایسا کیا چل رہا تھا کہ وہ اپنے والدین، بہن اور دادی کا قتل کرکے لاشوں کو گودام میں دفنادیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیوم دوبےکےخلاف این ایس اے، درج
پولیس نے مزید کہا کہ آصف سے پوچھ گچھ کے لیے 12 روز کافی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملہ میں اور بھی حیراکن انکشافات ہوسکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق آصف محبوب او راس کے دو ساتھیوں شبیر عالم اور محفوظ علی کو پولیس ریمانڈ میں دیا گیا ہے۔ پولیس ریمانڈ کے دوران ان تینوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دوسری طرف فارنسک کی ٹیم بھی اس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف چکی ہے۔ اس کے علاوہ ماہر نفسیات کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کے ہاتھوں اپنے ہی کنبہ کے چار لوگوں کے قتل کرنے کے بعد لاشوں کو گودام کے اندر دفن کرنے کا دلدوز واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر گودام کو کھلوایا، گودام کے ایک کونے میں چار لوگوں کی لاشیں دفن تھی۔ ضلع مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئی کھدوائی میں چار سڑی گلی لاشیں برآمد ہوئی۔ یہ لاشیں ایک ہی کنبہ کے باپ (جاوید علی)، ماں (عرا بی بی)، بہن (عارفہ خاتون) اور دادی (علیقہ جان خاتون) کی ہیں۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ 3 ماہ قبل انہیں قتل کرکے ان کی لاشوں کو گودام میں دفن کیا گیا تھا۔