باراسات اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد افراتفری مچ گئی۔ اس دوران کسی کو کورونا گائیڈ لائن کا خیال نہیں رہا۔
ہسپتال میں بھگدڑ کے دوران کورونا گائیڈ لائن کی دھجیاں اڑ گئیں۔ یہ سب پولیس اہلکاروں کے سامنے ہوا۔ پولیس تماشائی بنی رہی۔
ہسپتال سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر سکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملے کو رفع دفع کیا۔ اس کے بعد پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لائن میں کھڑے ہونے کو لے کر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور پھر اس کے بعد افراتفری مچ گئی۔
پولیس نے کہا کہ حالات کو مزید بگڑنے سے پہلے ہی قابو میں کر لیا گیا۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
دوسری طرف باراسات اسٹیٹ جنرل ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے دوسرے ڈوز کے لئے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود لوگ رات سے ہی ہسپتال کے احاطے میں لائن میں کھڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے پاس ویکسین نہیں ہے۔ ویکسین کے کوٹے ملنے کے بعد عام لوگوں کے درمیان تقسیم کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
دوسری طرف مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور میں ویکسینیشن سینٹر پر ویکسین لینے والوں اور ہیلتھ سینٹر کے ملازمین کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ہے۔