ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بنگال میں معمولات زندگی ٹھپ - تعلیمی ادارے مارچ سے ہی بند

ریاست مغربی بنگال میں 23جولائی سے ہی ہفتے میں دو دن لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بنگال میں معمولات زندگی ٹھپ

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 8:38 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے تسلسل کو توڑنے کے مقصد سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنیچر کو مغربی بنگال میں زندگی کے معمولات مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔

یومیہ ضرورت کی اشیا کی دوکانوں کے علاوہ تمام تجارتی اور آمدو رفت کے تمام ذرائع بند ہیں۔ 23جولائی سے ہی ریاست میں ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

ہوائی سروس بھی آج بند ہے اور لمبی دوری کی ٹرینوں کو بھی ری شیڈول کیا گیا ہے۔ ضروری اشیاء میں میڈیکل اسٹور اور طبی مراکز کھلے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹرول پمپ کو کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے مارچ سے ہی بند ہیں۔

لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کیلئے بڑے پیمانے پر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، بڑے پیمانے پر پولس گشت کر رہی ہے۔

اس سے قبل 23جولائی، 25جولائی، 29جولائی اور5 اگست کو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.