ETV Bharat / city

'سیاسی تشدد کے لیے ٹی ایم سی اور بی جے پی ذمہ دار' - biman bose criticises bjp and tmc

لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے ریاست میں تشدد کے واقعات میں اضافہ کے لیے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو برابر کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

left-front-chairman-biman-bose-criticises-bjp-and-tmc

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 5:31 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پانچویں مرحلے میں شاندار اور توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی طاقت جھونک دی ہے۔

لیفٹ فرنٹ، کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے مابین اتحاد (متحدہ اتحاد) رواں اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے لیے درد سر ثابت ہونے لگا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے فارورڈ بلاک کے امیدوار سنجیو چٹرجی کی حمایت میں روڈ شو کی قیادت کی۔ باراسات میں روڈ شو کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے ریاست میں تشدد کے واقعات میں اضافہ کے لیے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو برابر کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات سے کئی مہینوں قبل ریاست میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں لوگوں کی جان چلی گئی ہے'۔

لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کوچ بہار میں جو کچھ بھی ہوا، اس پر افسوس ہے لیکن ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان شیتل کوچی کو لے کر بیان بازی باعث تشویش ہے۔

بمان بوس کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان شیتل کوچی کو لے کر جاری بیان بازی عوام کے لیے درد سر ہے۔ عام لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے اس طرح کی بیان بازی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس اور بی جے پی ترقیاتی منصوبوں کو لے کر بات کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہی ہے۔ اس سے عام لوگوں کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔'

لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس کا کہنا ہے کہ بنگال کے عوام متحدہ اتحاد کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف مضبوط اور متوازن متبادل کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دس ایریل کو کوچ بہار کے شیتل کوچی علاقے میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مرکزی فورسز کی فائرنگ میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.