دوسری جانب بایاں محاذ نے 30 سیٹیں پہلے ہی انڈین سیکولر فرنٹ کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ باقی سیٹوں پر مزید بات چیت ہونے کی گنجائش ہے۔
بدھان بھون میں چلی میٹنگ میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری ،پردیپ بھٹاچاریہ، نیپال مہتو اور منوج چکرورتی اور سی پی آئی ایم کی طرف سے بایاں محاذ کے ریاستی چئیرمین بمان بوس ،محمد سلیم، سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری سوریہ کانت مشرا شامل تھے۔
آئندہ کل سے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ لیکن اب تک سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کو لیکر کانگریس اور بایاں محاذ میں اب بھی کچھ نااتتفاقی رہ گئی ہے۔ بایاں محاذ نے اب تک انڈین سیکولر فرنٹ کو 30 سیٹیں دے چکا ہے۔ لیکن کانگریس کی طرف سے ابھی تک انڈین سیکولر فرنٹ کو پوری طرح سے قبول نہیں کیا گیا ہے۔'
انڈین سیکولر فرنٹ نے مالدہ ،مرشدآباد اور دونوں 24 پرگنہ میں سیٹوں کے لیے مطالبہ کیا ہے جبکہ کانگریس مالدہ اور مرشدآباد میں انڈین سیکولر فرنٹ کے لیے سیٹ چھوڑنے پر راضی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک اتحاد کو لیکر بہت سی باتیں صاف نہیں ہو سکی ہیں۔
دوسری جانب پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بایاں محاذ اور کانگریس اتحاد کی بات چیت جاری ہے آج ایک ایک سیٹ پر بات چیت ہوئی۔ ادھیر چودھری نے کہا کہ بہت جلد ہم امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے۔ جبکہ بایاں محاذ نے کہا کہ ابھی امیدواروں کی مکمل فہرست جاری کرنے میں تھوڑا اور وقت لگ سکتا ہے۔'