کولکاتا پولس کے صدر دفتر لال بازار میں ملک میں غیر معمولی تحفظاتی اقدامات کے مد نظر اعلیٰ افسران کی میٹنگ ہوئی لال بازار کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق پورے ملک میں تحفظات کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست میں عوامی جگہوں پر ہم نے اضافی پولس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی طور پر ایسی جگہوں پر جہاں بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہیں جیسے مال، بازار، اور معروف اداروں میں اور مختلف علاقوں میں پولس کی پہرے داری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلیٰ افسران کے مطابق نبنو سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ریاست میں موجود کشمیریوں کی تحفظات بڑھا دیئے جائیں حالانکہ زیادہ تر کشمیری اپنے گھروں لوٹ گئے ہیں ۔لیکن کولکاتا کے بو بازار، بیہالا، اور ٹھاکر پوکھر علاقے میں کاروباری کشمیری اور طلباء بھی رہتے ہیں۔ افواہ پھیلانے والے لوگوں پر نظر رکھنے کے لئے بھی سائبر کرائم کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو قابل اعتراض مواد کو بلاک کرنے کے لئے تیار رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کشمیر کے موجودہ حالات ایوم آزادی اور شراون کا مہینہ ان سب کو مد نظر رکھتے ہوئے تحفظات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے.