کولکاتا میٹرو ریلوے کی خدمات کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب میٹرو ٹرین میں سفر کے لیے کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
کوورنا وبا کی وجہ سے میٹرو ٹرین میں سفر کے لیے متعدد شرائط سے مشروط کیا گیا تھے اور خدمات کو محدود کر دیا گیا تھا، لیکن اب میٹرو ٹرین کی خدمات کو تمام شرائط سے بری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے کولکاتا میٹرو ٹرین خدمات کو محدود کر دیا گیا تھا۔ لیکن حالات بہتر ہوتے ہی کولکاتا میٹرو ٹرین خدمات کو مرحلہ وار طریقے سے بحال کیا گیا۔
ریاست میں کورونا کا اثر کم ہوتے ہی کولکاتا میٹرو کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس ہفتے سے کولکاتا میٹرو ٹرین خدمات سب کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور ٹرینوں کے وقفے میں بھی کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب صبح سے ہی میٹرو ٹرین خدمات شروع ہوجائے گی، صبح سات بجے سے ہی خدمات شروع ہو جائے گی اور رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ چھ ٹرین کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔ اب 266 کے بجائے 272 ٹرینیں اپ اور 136، ڈاؤن ٹرینیں چلیں گی۔
اس سے قبل دو ٹرینوں کے وقفے میں سات منت کا فرق تھا اسے گھٹا کر اب 5 منٹ کر دیا گیا ہے۔ دم دم سے دکھینیشور اور کوی سبھاش کے لیے صبح سات بجے سے پہلی ٹرین روانہ ہوگی۔ آخری ٹرین 9 بج کر 18 منت میں رات میں روانہ ہوگی اور کوی سبھاش سے 9 بج کر 30 منٹ میں روانہ ہوگی۔