ETV Bharat / city

Campaign Come to our Mosque: غیر مسلموں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے جماعت اسلامی کی نئی مہم - Jamaat-e-Islami on Babri Masjid

اسلام اور مساجد کو لے کر غیر مسلموں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی سمت میں جماعت اسلامی ہند نے ایک نئی مہم کا آغاز Jamaat-e-Islami's new campaign کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں برادران وطن کو مسجد میں مدعو کیا جائے گا اور اسلام کے اوصاف متعارف کرائے جائیں گے۔

Campaign Come to our mosque
Campaign Come to our mosque
author img

By

Published : Dec 6, 2021, 2:07 PM IST

کولکاتا: اسلام او مساجد سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں نے دونوں مذاہب کے لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے جماعت اسلامی مغربی بنگال Jamaat-e-Islami campaign in Kolkata نے 6 دسمبر کو بابری مسجد کے یوم شہادت Babri Masjid Demolition Day کے موقع پر برادران وطن کے لئے "ہماری مساجد میں آئیے"Campaign Come to our mosques ایک نئی پہل شروع کی۔ جس میں برادران وطن کو مساجد میں مدعو کیا گیا ہے اور اس دن کو مساجد کی سرگرمیوں اور اسلام کے اوصاف سے متعارف کرایا جائے گا۔ جس کے لیے پوری ریاست میں 140 سے زائد مساجد میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیے

اسلام اور مساجد کے حوالے سے برادران وطن میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ان غلط فہمیوں کی وجہ سے اسلام اور مساجد کے متعلق غیر مسلموں میں ایک منفی تصور پایا جاتا ہے۔ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر کوئی کوشش بھی نہیں کیا جاتی ہے۔

برادران وطن میں ان غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے لئے جماعت اسلامی مغربی بنگال نے ایک نئی پہل کی ہے جس کے مطابق تاریخی بابری مسجد کی یوم شہادت کے موقع پر غیر مسلموں کو مساجد میں دعوت دی گئی ہے تاکہ ان کو مساجد کی سرگرمیوں اور اسلام کے اوصاف سے رو برو کرایا جا سکے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے امیر مولانا عبدالرفیق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور اسلام کے متعلق ہمارے برادران وطن میں کئی طرح کی غلط فہمیاں موجود ہے۔ جسے کہ مساجد کے محراب کو لیکر ان میں غلط فہمیاں ہیں وہ سوچتے ہیں اس علیحدہ جگہ پر ہتھیار رکھا جاتا ہے۔ یا مساجد میں انتہاپسندی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ اس طرح کی اور بھی کئی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔

اس طرح کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے ہم نے پوری ریاست میں 140 سے زائد مساجد میں آئندہ 6 دسمبر کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے موقع پر غیر مسلم برادران وطن کو مساجد میں دعوت دی گئی ہے۔ہم نے ایک نئی پہل کی ہے جس کا نام "ہماری مساجد میں آئیے " ہے۔ اس پروگرام کے تحت کولکاتا شہر کے علاوہ مظافات و دیہات میں مساجد میں غیر مسلم بھائیوں کو دعوت دی گئی ہے۔ عام طور پر مساجد میں غیر مسلموں کے داخلے کو لیکر مسلمانوں میں بھی غلط فہمیاں ہیں۔ ہماری مساجد میں غیر مسلم بھائی اگر تواتر سے آتے رہیں تو کئی طرح کی غلط فہمیاں دور ہو سکتی ہیں۔ ہم نے اس سلسلے میں برادران وطن کو دعوت دی ہے کہ وہ ہماری مساجد میں آئیں اور دیکھیں کہ ہماری مساجد میں کیا ہوتا ہے ہم کس طرح وضو کرتے ہیں وضو کے مقاصد کیا ہیں نماز کس طرح پڑھتے ہیں منبر کیا ہے اور منبر کا کیا استعمال ہے اسلام کے اوصاف کیا ہیں۔

کولکاتا کے دو مساجد میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے اس پروگرام کے حوالے سے برادران وطن کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ جب ہم نے برادران وطن کو دعوت دی تو وہ بہت خوش ہوئے اور ان کا رد عمل بہت اچھا رہا۔

مزید پڑھیں:

6 دسمبر کو کولکاتا کے توپسیا میں جناتی مسجد میں کولکاتا شہر کے متعدد برادران وطن کو مدعو کیا گیا ہے. امید ہے کہ اس پروگرام کی نسبت سے مساجد اور اسلام کے متعلق پھیلی غلط فہمیاں دور کرنے میں ہم کامیاب ہوں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.