ETV Bharat / city

کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے: دلیپ گھوش - it doesnt matter if anyone leaves bjp says dilip ghosh

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ’پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو روکا نہیں جا سکتا ہے، جو لوگ اپنی مرضی سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، وہ اب اپنی مرضی سے پارٹی چھوڑنے اور کسی دوسری پارٹی میں جانے کے لیے آزاد ہیں‘۔

کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے: دلیپ گھوش

author img

By

Published : May 23, 2021, 4:29 PM IST

اسمبلی انتخابات سے قبل بڑی تعداد میں دیگر پارٹیوں کے رہنما بی جے پی میں شامل ہوئے تھے لیکن اب انتخابات کے بعد بی جے پی کو بڑا دھکا لگا ہے۔ دل بدل کے کھیل کی پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنے والی بی جے پی کو اس کھیل کی دوسری پاری میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے بی جے پی کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بی جے پی کے متعدد اہم رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کا من بنا لیا ہے اور وہ ترنمول کانگریس کے اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

اس دوران مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل سینکڑوں کارکن ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، ان میں سے چند لوگ اگر واپس چلے جائیں تو پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل اور بعد میں اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے اور اگلے اسمبلی انتخابات میں 77 کو 154 سیٹوں میں تبدیل کرنا ہے۔ ہم جب تین سے 77 ہو سکتے ہیں تو 154 بھی ہو جائیں گے۔

دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی نائب صدر جے پرکاش مجمدار نے کہا کہ سونالی گوہا ہو یا پھر سرلا مرمو ہو کسی کو ہاتھ پکڑ کر پارٹی میں شامل نہیں کیا تھا۔ وہ سب اپنی مرضی سے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، اب وہ اپنی مرضی سے کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مشہور فٹبالر دیپندو بسواس، کوچ بہار کے بھوشن سنگھ اور سونالی گویا نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.