ETV Bharat / city

آئی پی ایس جاوید شمیم اور وریندر اپنے سابقہ عہدے پر بحال - mamata banerjee change appoint ips

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی کمیشن کے فیصلے کو بدلتے ہوئے آئی پی ایس آفیسر جاوید شمیم اور وریندر کو ان کے سابقہ عہدے پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ips javed shamim and virander back  adg post

author img

By

Published : May 5, 2021, 10:09 PM IST

مسلسل تیسری مرتبہ کے لیے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد ممتابنرجی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو پہنچ کر اپنی پہلی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے نبنو میں اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے نئی کورونا گائیڈ لائن جاری کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ انتظامیہ امور میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی کمیشن کے فیصلے کو بدلتے ہوئے آئی پی ایس آفیسر جاوید شمیم اور وریندر کو ان کے سابقہ عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے نئے اعلامیہ کے مطابق آئی ایس آئی آفیسر جاوید شمیم اور وریندر کو ان کے سابقہ اے ڈی جی اور ڈی جی کے عہدے پر بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے چند گھنٹوں کے اندر ہی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے دونوں آئی پی ایس آفیسر جاوید شمیم اور وریندر کو ان کے سابقہ عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آپی پی ایس آفیسر جاوید شمیم اور وریندر جلد ہی ڈیوٹی پر واپس لوٹ سکیں گے۔ دونوں آئی پی ایس آفیسرز نے اس ضمن میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے خوب سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔ ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل انتخابی کمیشن نے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر جاوید شمیم اور ڈی جی وریندر کو ان کے عہدے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

انتخابی کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں آئی پی ایس آفیسر ڈیوٹی سے دور تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.