ETV Bharat / city

کولکاتا: یکم جولائی سے میٹرو خدمات بحال ہونے کا امکان

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 9:52 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یکم جولائی سے کولکاتا میں میٹرو ٹرین خدمات بحال ہونے کی جانب اشارہ کیا، جبکہ نجی بس مالکان کو ریاستی حکومت مالی مدد دے کا اعلان کیا۔

from 1st July metro train will run bus operators get monetary help

نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ' کولکاتا میٹرو کے ساتھ حکومت کی بات چیت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے ٹرانسپورٹ نظام میں اہم رول ادا کرنے والے 6 ہزار بس مالکان کو حکومت ماہانہ 15 ہزار روپے مالی مدد دے گی۔

ویڈیو

جمعہ کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتا میں میٹرو ٹرین سے بڑی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں۔ اس لیے حکومت اور کولکاتا میٹرو ٹرین کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ میٹرو ٹرین لاک ڈاؤن کی اصول و ضوابط کے ساتھ اپنی خدمات بحال کرسکتا ہے۔ جتنی نشست اتنی ہی مسافروں کی تعداد کے اصول کے ساتھ خدمات آئندہ یکم جولائی سے بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

خدمات بحال کرنے سے قبل ٹرین کو اچھی طرح سینیٹائز کیا جائے گا۔ ان باتوں پر عمل کرکے میٹرو ٹرین خدمات بحال کیے جا سکتے ہیں۔ میٹرو ٹرین کے اہلکاروں کے ساتھ پولیس انتظامیہ کی اس سلسلے میں میٹنگ بھی ہوگی۔ دوسری جانب کولکاتا کے علاوہ پوری ریاست کے ٹرانسپورٹ نظام میں غیر سرکاری بس و منی بس اہم رول ادا کرتے ہیں۔ آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بس مالکان کی مالی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ تک ٹرانسپورٹ نظام میں اہم رول ادا کرنے والے 6 غیر سرکاری بسز و منی مالکان کو 15 ہزار روپے ماہانہ مالی مدد کی جائے گی۔

یکم جولائی سے یہ مالی مدد غیر سرکاری بس مالکان کو اس کی جائے گی۔ اس کے لیے ریاست حکومت کو ہر ماہ 27 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ اس سلسلے میں بس مالکان کے ساتھ حکومت بات چیت کر گی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ لوگوں کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ یکم جولائی سے مزید 400 سرکاری بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیر اعلی کے مطابق بسوں کے کرایے میں اضافہ صحیح نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.