ETV Bharat / city

آسنسول کی سرزمین پر امام کانفرنس کا انعقاد - آسنسول میونسپل کارپوریشن

آسنسول کی سرزمین پر پہلی مرتبہ امام کانفربس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ریاست کے تمام اضلاع سے امام شرکت کے لئے آئے تھے۔

Imam Conference
امام کانفرنس
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 3:56 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میں امام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ریاست کے تمام اضلاع سے ائمہ آئے ہوئے تھے۔

مغربی بنگال کی سرزمین پر یہ پہلا موقع ہے جب امام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ جتیندر تیواری مہمان خصوصی تھے۔

ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ جتیندر تیواری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نیک کام شروع کرنے سے پہلے آپ جیسے لوگوں کی دعا کی ضرورت پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام کانفرنس کرانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اسے منعقد کرنے کے بارے میں سوچا۔ اس طرح کی کانفرنس ہر سال ہونی چاہئے اس سے عام لوگوں کو بہت کچھ سکھنے کو مل سکتا ہے۔ اس سے مستقبل سنور سکتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن امام کانفرنس منعقد کرانے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان

جتیندر تیواری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی نے جس طرح سے نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست شروع کی ہے، وہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بی جے پی کی سیاست کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اسی بنیاد پر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

گزشتہ لوک سبھا میں ہم سے جو غلطی ہوئی ہے اسے اسمبلی انتخابات میں سدھارنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ بی جے پی کی شکست یقینی ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.