ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے سالٹ سیکٹر 5 کے کینٹین میں بھیانک آگ لگ گئی، کینٹین بی این بلاک میں واقع تھی۔
اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن کافی نقصان ہوا ہے، فائر بریگیڈ کے تین گاڑیوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا.
فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کا کام کرنے والے مزدور کینٹین میں کھانا پکا رہے تھے کہ اسی وقت یہ واقعہ پیش آیا.
واضح رہے کہ سالٹ لیک میں ہی ایک پوجا پنڈال میں بھیانک آگ لگ گئی تھی، جسکا وزیر دمکل نے فارنسک جانچ کا حکم بھی دیا تھا.