ETV Bharat / city

کولکاتا: وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے 'لکشمی بھنڈار' منصوبہ پر گھریلو خواتین کا ردعمل

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 3:59 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے نئے منصوبہ 'لکشمی بھنڈار' کے تحت گھریلو خواتین کے اکاؤنٹ میں 500-500 روپے دینے کے فیصلے کا خواتین نے خیر مقدم کیا۔ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی یکے بعد دیگرے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے منصوبہ 'لکشمی بھنڈار' پر گھریلو خواتین کا ردعمل

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے نئے منصوبہ 'لکشمی بھنڈار' کے تحت گھریلو خواتین کے اکاؤنٹ میں 500-500 روپے دینے کے فیصلے سے خواتین کافی خوش ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے شمالی 24 پرگنہ میں کئی خواتین سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اس نئے ترقیاتی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

خواتین نے کہا کہ 'آج لاک ڈاؤن جیسے برے دور میں جب ایک روپیہ کوئی دینا والا نہیں ہے ایسے میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے 500-500 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'اس سے بڑی مدد اور کیا ہو سکتی ہے۔ کسی سے قرض لیتے ہیں تو اسے واپس کرنا پڑتا ہے لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو یہ رقم واپس نہیں کرنی پڑے گی'۔

خواتین کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس فیملی کے لئے پانچ سو روپے بہت ہوتے ہیں اس سے کئی کام کیے جاسکتے ہیں، اس پیسے کا نہ سود دینا ہوگا اور نہ قرض داروں کی باتیں سننی پڑیں گی۔ شبنم پروین نام کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کا ہر منصوبہ مغربی بنگال کے عوام کے حق میں ہوتا ہے ہمیں ان سے جتنی امیدیں وابستہ تھیں اس سے کہیں بڑھ کر وہ کام کررہی ہیں'۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے 'لکشمی بھنڈار' نام کی ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مغربی بنگال کی گھریلو خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ 500 - 500 روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ممتا بنرجی خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانا چاہتی ہیں: مقصود حسن

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے منصوبے کے اعلان کے وقت واضح طور پر کہہ چکی ہیں کہ اس منصوبہ کے تحت ملنے والے پیسوں کے لیے خواتین کو ایک روپے بھی خرچ نہیں کرنے ہونگے۔ 'اگر کوئی اس اسکیم کے فارم فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو سب سے پہلے اس کی گرفتاری عمل میں آئے گی'۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.