ETV Bharat / city

شمالی 24 پرگنہ: نوجوان بیٹے کے قتل کے بعد مقروض والد کی خود کشی

شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے علاقے میں نوجوان بیٹے کا قتل کرنے کے بعد مقروض والد نے خود کشی کرلی۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

Suicide
Suicide
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 9:01 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کے تحت باسک لین علاقے میں آج دوپہر ایک دلدوز واقعہ پیش آیا۔ جب ایک ہی خاندان کے لوگوں کی لاشیں بند کمرے سے ملی. اطلاعات کے مطابق آج دن میں گھر کی سرگرمیاں مشکوک پائے جانے کے بعد مقامی تھانے کو اس کی اطلاع دی گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس اہلکار جب کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ایک مرد، ایک عورت اور ایک نوجوان کو مردہ پایا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا ‘ہلاک ہونے والوں کی شناخت شمیر گوہا، ریمی گوہا اور بوبائی گوہا کی طور پر ہوئی ہے۔ سمیر گوہا کپڑے کے تاجر ہیں۔ کاروبار میں نقصان ہونے کے سبب وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگے تھے’۔

پولیس کا کہنا ہے ‘قیاس آرائی ہے کہ کاروباری نقصان کے سبب ذہنی طور پریشان سمیر گوہا اور ان کی اہلیہ ریمی گوہا نے پہلے 22 برس کے بیٹے بوبائی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی’۔

قتل معاملے کی تفتیش میں مصروف پولیس کی ٹیم نے پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کی۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ سمیر بابو کا کسی سے کوئی تنازع نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ان کا کاروبار اچھا چل رہا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی انہیں کاروبار میں بھاری نقصان ہوا۔ اس کے بعد سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.