ETV Bharat / city

فرہاد حکیم، جاوید احمد خان عبدالخالق ملا اور عبدالغنی کی ریکارڈ جیت - west bengal

جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیا برج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار عبدالخالق ملا نے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نورالزمان ملا کو سوا لاکھ ووٹوں سے شکست دے دی۔

Breaking News
author img

By

Published : May 2, 2021, 10:05 PM IST

اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پہلے سے مضبوط سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات 2016 میں 211 سیٹز حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس اس مرتبہ 218 سیٹوں تک پہنچ چکی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

لفٹ فرنٹ اور کانگریس کا اس اسمبلی انتخابات میں صفایا ہو گیا جبکہ بی جے پی 75 سیٹز حاصل کرکے ایک مضبوط اپوزیشن کے طور پر ابھری ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار عبدالخالق ملا نے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نورالزمان ملا کو سوا لاکھ ووٹوں سے شکست دے دی۔

میٹیا برج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار عبدالخالق ملا نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حریف متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ ایس ایف آئی کے امیدوار کا سوا لاکھ ووٹوں سے صفایا کر دیا۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی پی ایم کے امیدوار ستروپ گھوش کو 63 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم نے اپنے کٹر حریف پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار کو 60 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی. کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں فرہاد حکیم نے مسلسل تیسری مرتبہ جیت درج کی ہے۔

دوسری جانب مالدہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار عبدالغنی نے کانگریس کے امیدوار کو ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.