ETV Bharat / city

الیکشن کمیشن صرف بی جے پی کی بات سنتی ہے: ممتا - آپ اپنی تقریر پر قابو رکھنا سیکھیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' الیکشن کمیشن کارویہ متعصبانہ ہے اور کمیشن صرف بی جے پی کی بات سنتی ہے۔

election commission only listening to bjp says mamata banerjee

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 10:44 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہاتھ جوڑیں اور نہ صرف بی جے پی کی بات سنیں۔ سب کی بات سنو، متعصب نہ ہو۔ ممتا بنرجی نے کہاں کہ میں شرمندہ ہوں کہ ایک ایسے وزیر اعظم کو دیکھ رہی ہوں جنہیں بولنے کی حد معلوم نہیں ہے'۔

ویڈیو

بنرجی نے کہا کہ' میں نے تمام مذاہب کے لیے کام کیا ہے۔ میں نے کیا نہیں کیا اب صرف ایک چیز باقی ہے، بی جے پی کو ہٹا دیں، ملک بچائیں۔ بائیں بازو کی جماعتیں اور کانگریس بی جے پی کی ایجنٹ ہیں۔ مودی آپ ٹرمپ کے پاس ٹرمپ کارڈ کھیلنے گئے تھے اور اب بنگلہ دیش بنگال کارڈ کھیلنے گئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آپ ووٹوں کے لیے بنگلہ دیش گئے تھے اور اب وہاں پر تشدد ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو یہ سب نظر نہیں آرہا ہے'۔

بنرجی نے کہا کہ وہ ریلوے، بی ایس این ایل، بینک فروخت کررہے ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مزید لوگوں کو گولی مار دی جائے گی۔ سیاست میں یہ اچھی چیز نہیں ہے۔ آپ اپنی تقریر پر قابو رکھنا سیکھیں'۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے شرم آرہی ہے کہ ایسے لوگ بھی بنگال میں رہتے ہیں جو کوچ بہار جیسے مزید واقعات اور مزید ہلاکتوں کی بات کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے اور انہیں سیاست سے ہٹا دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاست دان شیتل کوچی جیسے مزید واقعات کی دھمکی دے رہے ہیں، جبکہ کچھ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے تھی۔" میں اس طرح کے رد عمل دیکھ کر حیران اور افسردہ ہوں۔ یہ رہنما کیسے ہیں؟ ایسے لوگوں پر سیاسی طور پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔'

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.