ETV Bharat / city

ڈورنڈ کپ: محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے سی آر پی ایف کو مغلوب کرنے کا چیلنج - محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے سی آر پی ایف کو مغلوب کرنے کا چیلنج

ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ اے میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کا سی آر پی ایف سے مقابلہ جمعہ کو ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں ہوگا-

ڈورنڈ کپ: محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے سی آر پی ایف کو مغلوب کرنے کا چیلنج

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 8:42 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا، شمالی 24 پرگنہ اور ندیا ضلع کے فٹبال اسٹیڈیموں میں 130 ویں ڈورنڈ کپ 2021 کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے- ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ اے میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور سی آر پی ایف کی ٹیمیں جمعہ کے روز ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں ہوں گی۔ میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو پہلے میچ میں انڈین ایئرفورس کی فٹبال ٹیم کے خلاف 1-4 گول سے زبردست جیت ملی تھی جبکہ سی آر پی ایف کو ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ ایف سی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈورنڈ کپ: محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے سی آر پی ایف کو مغلوب کرنے کا چیلنج
ڈورنڈ کپ: محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے سی آر پی ایف کو مغلوب کرنے کا چیلنج

کل کے میچ میں جہاں ایک طرف محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں جیت درج کرکے ڈورنڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کی کوشش کرے گی دوسری طرف سی آر پی ایف کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں پہلی جیت پر نظر ہو گی۔ بھارتی فٹبال کی تاریخ ساز کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ کے روسی کوچ آیندریو چینسکیوا کو کل کے میچ میں بھی بڑی جیت کی امید ہے مگر وہ کسی بھی طرح کی خوش فہمی میں مبتلا ہونا نہیں چاہتے ہیں۔

روسی کوچ آیندریو چینسکیوا کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو مغلوب کرنے کی کوشش کرے گی.دوسری طرف سی آر پی ایف کی ٹیم پہلے میچ میں ملی شکست سے ابھر کر مضبوط اور متوازن ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو غیر متوقع شکست سے دوچار کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈورنڈ کپ 2021: آرمی ریڈ نے آسام رائفل کو 1-4 سے ہرا دیا

ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ اے میں ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ دو میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہے. محمڈن اسپورٹنگ اگر کل کے میچ میں جیت جاتی ہے تو اس گروپ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.