ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت بیشتر اضلاع میں ویکسینیشن کے ڈرائی رن کا اہتمام کیا گیا۔
ٹیکہ کاری کے ڈرائی رن کے پہلے کولکاتا سمیت مختلف اضلاع کے صحت مراکز میں کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر۔31 میں ٹیکہ کاری کے ڈرائی رن کا اہتمام کیا گیا۔
کولکاتا کے علاوہ ہوڑہ، مالدہ، پرولیا سمیت دیگر اضلاع میں ویکسینیشن کا ڈرائی رن کا اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال: کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت
اس سے قبل کولکاتا میں کورونا کی ویکسین کا تجربہ بھی کیا گیا تھا۔ اس تجرباتی مرحلے میں جن لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے تھے ان کو ایک ہال میں کافی دیر تک نگرانی میں بیٹھا کر رکھا گیا تھا۔