ETV Bharat / city

بنگال کے ریاستی وزیر محمد غلام ربانی سمیت دو سیاسی رہنما کورونا سے متاثر - کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کی رفتار میں تیزی

شمالی دیناج پور کے گوال پوکھر سے ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی، وزیر اور امیدوار محمد غلام ربانی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 7:25 PM IST

مغربی بنگال میں رواں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی تیز ہو گئی ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے دوران کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شمالی دیناج پور کے گوال پوکھر سے ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی، وزیر اور امیدوار محمد غلام ربانی کورونا مثبت پائے گئے۔

شمالی دیناج پور ترنمول کانگریس کے سربراہ کنہائی لال نے وزیر محمد غلام ربانی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار محمد غلام ربانی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ghulam rabbani
غلام ربانی
ترنمول کانگریس ضلع صدر کا کہنا ہے کہ محمد غلام ربانی کی حالت تشفی بخش ہے۔ پارٹی نے ان کی انتخابی مہم کی تمام ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے امیدوار کے لئے انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی 24 پرگنہ اور جنوبی کولکاتا میں پولنگ پرامن رہیں

دوسری طرف مرشیدآباد ضلع کے جلنگی اسمبلی حلقے سے آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

pradeep nandi
پردیپ نندی
بی جے پی کی رکن پارلیمان (راجیہ سبھا) اور اداکارہ روپا گنگولی کے بھی کورونا وائرس میں متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد روپا گنگولی کو کورنٹائن کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
rupa ganguli
روپا گنگولی
واضح رہے کہ مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے کانگریس کے امیدوار ریاض الحق کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.