ETV Bharat / city

Housing Scheme Corruption: ترنمول کانگریس کے رہنما پرکٹ منی مانگنے کا الزام - شیخ محمود کا الزام نے بدعنوانی کا الزام

درخواست گزار نے ترنمول کانگریس کے رہنما پر بنگلہ رہائش منصوبہ (Bangla Housing Scheme) کے تحت گھر دینے کے نام پر ہزاروں روپے کٹ منی مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔

corruption allegations on tmc leader, asking cut money for bangla housing scheme
ترنمول کانگریس کے رہنما پرکٹ منی کا الزام
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 8:45 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے مہیشادل تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے ایک رہنما پر سرکاری منصوبے کے تحت پکا مکان مہیا کرانے کے لیے دباؤ ڈالنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے ترنمول کانگریس کے رہنما پر بنگلہ رہائش منصوبہ (Bangla Housing Scheme) کے تحت گھر دینے کے نام پر ہزاروں روپے کٹ منی دینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ چوک غازی گاؤں سے تعلق رکھنے والے والے شیخ محمود کا الزام ہے کہ ان کے پاس تمام دستاویزات ہونے کے باوجود مغربی بنگال رہائش منصوبہ کے تحت اب تک انہیں گھر نہیں ملا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے گرام پنچایت رکن ابھیجیت داس سے رابطہ کیا تو انہوں نے پکا مکان مہیا کرانے کے لیے 70 ہزار روپے بطور کٹ منی دینے کو کہا۔ ترنمول کانگریس کے رہنما پر یہ بھی الزام ہے کہ انہیں جب تک رقم نہیں ملے گی اس وقت تک انہیں مکان نہیں دیا جائے گا۔'

شیخ محمود نے بلاک ڈیلپومنٹ آفیسر سے ترنمول کانگریس کے رہنما کے خلاف شکایت درج کرائی لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔'

مزید پڑھیں:

بلاک ڈیلپومنٹ آفیسر اس معاملے میں کچھ بھی کہنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور پورا معاملہ سیاسی رنگ لے چکا ہے۔'

بی جے پی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما کٹ منی لے کر عوام کا کام کرتے ہیں۔ ریاست میں کٹ منی کی حکومت چل رہی ہے۔'

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیجیت داس کا کہنا ہے کہ شیخ محمود کا الزام بے بنیاد ہے۔ شیخ محمود کے پاس پہلے سے ہی پکا مکان تھا۔ اس منصوبے کے تحت پکے مکان میں رہنے والے لوگوں کو دوبارہ مکان یا اس کے لیے رقم نہیں دی جا سکتی ہے۔ بی جے پی بے بنیاد معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.