ETV Bharat / city

محکمہ صحت نے یومیہ کیسز اور شرح اموات میں کمی آنے پر خوشی کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:14 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آنے پر محکمہ صحت نے خوشی کا اظہار کیا ہے، لیکن اس کے ساتھ لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

corona cases and death toll decrease continue in bengal
محکمہ صحت نے یومیہ کیسز اور شرح اموات میں کمی آنے پر خوشی کا اظہار کیا

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1391 یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اس میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ یومیہ کیسز میں مسلسل گراؤٹ کے سبب ریاستی محکمہ صحت نے خوشی کا اظہار کیا ہے، لیکن لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے بھی ہدایت دی ہے۔

اسی درمیان شرح اموات میں بھی ریکارڈ کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ تین ہزار 749 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اب تک 17 ہزار 767 افراد کی موت ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 71 ہزار 09 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ صحتیابی کی فیصد 97.58 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر اضلاع پر ایک نظر:

یومیہ کیسز

مشرقی مدنی پور :142

شمالی 24 پرگنہ 142

دارجلنگ :135

جنوبی 24 پرگنہ 133

کولکاتا :128

مغربی مدنی پور 89

ہوڑہ :75

ہگلی: 67

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق یکم جولائی سے 15 جولائی بنگال کے لیے بہت ہی اہم ہے۔ اس دوران ریاست میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی توقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں ہے لیکن آنے والی کورونا کی تیسری لہر اور ڈیلٹا وائرینٹ کے سبب عام لوگوں کے سامنے خطرات درپیش ہیں۔ لیکن کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے بھی کامیابی کے ساتھ نمٹنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.