کولکاتا کے بیشتر مسلم علاقوں پارک سرکس، خضر پور، رپن اسٹریٹ بینیا پوکھر، کیلا بگان میں ابھی بھرا ہوا ہے۔
بنگال کے کئی اضلاع میں گذشتہ دو دنوں سے لگاتار بارش پو رہی ہے۔ کولکاتا میں بھی کئی روز سے ہلکی بارش ہو رہی ہے لیکن بدھ کے روز رات بھی ہوئی بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ کولکاتا شہر میں نکاسی کا مسئلہ برسوں پرانا ہے۔آج بھی کئی علاقے ایسے ہیں جو آدھے گھنٹے کی بارش میں پانی میں ڈوب جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہر کے کئی راستے پانی میں ڈوبے ہویے ہیں۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے سنٹرل ایونیو،امہرسٹ اسٹریٹ، پارک سرکس،بیہالا ،پرنس انور شاہ روڈ،ڈھاکوریہ، علی پور،خضرپور میں ابھی بھی پانی بھرا ہوا ہے۔سادرن ایونیو، اور جادب پور کے زیادہ تر علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔کئی مسلم علاقے انٹالی، بینیا پوکھر پارک سرکس ،کیلا بگان،اور خضر پور ان مسائل سے برسوں سے دو چار ہیں لیکن اس کے باوجود ان مسائل پر کبھی بھی سنجیدگی سے غور نہیں کیا جاتا ہے۔
کولکاتا کارپوریشن کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ کئی لاک گیٹ کھول دیئے گئی ہیں امید ہے کہ بہت جلد پانی نکل جائے گا۔رات بھر ہوئی بارش کے بعد علی پور آب و ہوا دفتر نے جانکاری دی ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں بارش کے امکان ہیں۔اب و ہوا دفتر کے مطابق کئی علاقوں میں بھاری بارش کے امکان ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹے میں متعدد علاقوں میں بھاری بارش یونے کے امکان ہیں بدھ کے روز رات بھر ہونے والی بارش 144.5 میلی میٹر بارش ہوئی ہے۔اس کولکاتا کے علاوہ دونو 24 پرگنہ دونوں مدنا پور بھاری بارش ہونے کے امکان ہے۔