اطلاعات کے مطابق ان کی حالت زیادہ خراب ہیں مگر اب تک اس سلسلے میں حکومت یا پھر رکن پارلیمان کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان کو سات روز قبل ہی کلکتہ کے پیرلیس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ہی ان میں کورونا کی علامات نظر آئی تھیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اس کے بعد ان کی کورونا جانچ کی گئی تو پورٹ مثبت آئی ہے۔ تب سے ان کی جسمانی حالت آہستہ آہستہ خراب ہوتی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ابو ہاشم خان چودھری کی حالت مزید بگڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ 'ان کے جسم میں آکسیجن کی سطح انتہائی کم ہے۔ انہیں آکسیجن سپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔ '
تاہم ڈاکٹر ہر لمحہ رکن پارلیمان کی جسمانی حالت کی نگرانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ہی دن میں بنگال میں سب سے زیادہ 3357کیسز سامنے آئے ہیں۔ بنگال میں کورونا کی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔کل اتوار کو ایک دن میں 72افراد کی موت ہوئی ہے۔