ETV Bharat / city

بی جے پی کی بنگال دشمنی عیاں ہوگئی: عبدالمنان

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 11:04 PM IST

مغربی بنگال ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عبدالمنان نے مرکزی حکومت پر بنگال کے ساتھ تعصب کرنے کا الزام لگایا ہے۔

bjp enmity against bengal is clear now abdul mannan
congress-leader-abdul-mannan-slams-modi-government

کورونا وائرس سے متعلق صورت حال پر وزراء اعلی کی میٹنگ مے۔ بنگال کی وزیر اعلی کو سوال کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہ کرنے پر مغربی بنگال ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عبدالمنان نے مرکزی حکومت پر بنگال کے ساتھ تعصب کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بی جے پی کی بنگال دشمنی عیاں ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بھی بی جے پی کے رہنماؤں کی طرف سے بنگال مخالف بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔

ویڈیو

خیال رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال کو پر آج وزیر اعظم نریندر مودی کی وزراء اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں وہ وزراء اعلی سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ لیکن مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو اس میٹنگ میں سوال کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر مغربی بنگال کے اپوزیشن کی طرف سے بھی نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پردیش کانگریس کے رہنماعبدالمنان نے اس سلسلے میں کہا کہ ترنمول کانگریس سے ہمارے اختلاف اپنی جگہ ہیں لیکن کورونا وائرس کے متعلق صورت حال پر وزیراعظم نریندر مودی کی وزراء اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے درمیان نہ بولنے دینے کا فیصلہ مغربی بنگال اور یہاں کے عوام کے ساتھ تعصب ہے۔ اس سے بی جے پی کی بنگال دشمنی عیاں ہو گئی ہے۔'

انہوں نے کہاکہ' بی جے پی کی جانب سے کئی بار بنگال مخالف بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ ان کے رہنماؤں نے کئی بار بنگال اور بنگالیوں کی توہین کی ہے۔ بنگال کو مرکزی حکومت نے کئی معاملے میں محروم رکھا ہے۔ اس سے قبل 11 مئی کو ہوئے وزراء اعلی کی میٹنگ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز پر کورونا وائرس کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بنگال کو اس طرح نظر انداز کرنے پر ریاست کی اپوزیشن کی طرف سے بھی اعتراض کیا جا رہا ہے۔ سی پی آئی ایم اور کانگریس دونوں سیاسی جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ مرکزی حکومت کو بنگال کی کوئی پرواہ نہیں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.