ETV Bharat / city

نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں کانگریس کے امیدوار کی انتخابی مہم

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے جہاں سیاسی جماعتیں تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے نوا پاڑہ سے کانگریس (متحدہ محاذ) کے امیدوار شوبھنکر سرکار نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

congress candidate subhankar bhattachary begun campaign in noapara assembly

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 10:35 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ سنہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے ہی سیاسی جھڑپوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ مزید سنہ 2019 پارلیمانی انتخابات میں سیاسی دل بدل کے کھیل میں جہاں ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اس خطے میں نقصان ہوا وہیں دوسری طرف بی جے پی کو اس کھیل میں برتری حاصل ہوئی اور اب بی جے پی اپنی پکڑ مضبوط بنانے کے لیے ہرممکن کوشش میں ہے۔

ویڈیو
جبکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جاری کھیل میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ اس کا فائدہ اٹھاتے ہونے کی بھر پور کوشش میں ہے۔نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے شوبھنکر سرکار کو یہاں سے امیدوار بنایا گیا ہے جہاں ان کا موجودہ رکن اسمبلی سنیل سنگھ سے مقابلہ ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے نوا پاڑہ سے کانگریس (متحدہ محاذ) کے امیدوار شوبھنکر سرکار نے انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں جوٹ ملیں وغیرہ ہونے کی وجہ سے یہاں مسلمانوں اور ہندوؤں کی بڑی تعداد آباد ہے۔کانگریس (متحدہ محاذ) کے امیدوار شوبھنکر سرکار نے انتخابی مہم کی شروعات کر دی ہے۔ وہ ووٹرز سے ملاقات کے لیے گھرگھر دورہ کر رہے ہیں۔نوا پاڑہ سے کانگریس کے امیدوار شوبھنکر سرکار نے گیارولیا ٹاؤن کے دورے کے دوران کہاکہ کانگریس ایک قومی پارٹی ہے۔ اسے کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بھروسہ کرکے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے امیدوار بنایا ہے ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا'۔کانگریس امیدوار نے مزید کہا کہ' نوا پاڑہ سیکولر پسند لوگوں کا حلقہ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ اس مرتبہ کانگریس کی جیت میں اہم رول ادا کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.