ETV Bharat / city

بنگال: سیاست کا موضوع زیر بحث، لیکن کھل کر بات کرنے سے گریز - شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقوں

شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی اور اس کے اطراف میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہے اور لوگوں کے درمیان موضوع بحث بھی ہے۔ لیکن بڑھتی مہنگائی پر عوام ناراض بھی ہیں۔

common-people-of-kamarhati-express-view-on-upcoming-assembly-election

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 10:41 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر، جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپناتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جبکہ عوامی سطح پر بھی انتخابات موضوع بحث ہے۔

ویڈیو

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اسمبلی انتخابات میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

اس درمیان مسلم اکثریتی حلقوں میں اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹرز کی دلچسپی تو بہت ہے لیکن وہ کھل کر کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سے ایک کمرہٹی ہے۔ یہ علاقے جوٹ مل، فیکٹریاں اور ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال اور ای ایس آئی ہسپتال کی وجہ سے مشہور ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ جب مسلم اکثریتی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی باشندوں سے اسمبلی انتخابات پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی تو کوئی کھل کر بات نہیں کی بلکہ سبھی سیاسی انداز میں جواب دیتے ہوئے نظر آئے۔ عوام سیاست کے موضوع پر کھل کر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے نظر آئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل حالات تھوڑے مختلف ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔'

چند لوگوں نے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حمایت میں کھل کر بات کی اور بی جے پی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس دوران چند لوگ ایسے بھی ملے جنہوں نے پیٹرول، ڈیزل اور رسوائی گیس کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی پر سیاسی جماعتوں تنقید کا نشانہ بنائے'۔

ان میں چند لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی اور ان کی پارٹی کو ہدف تنقید بنایا۔ ان لوگوں کاکہنا ہے کہ عباس صدیقی کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن اقلیتی طبقے کی پریشانی تھوڑی بہت بڑھ جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہونے والے ہیں، پہلے مرحلے میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کے اختتام پر دو مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے ریاست کے تمام اضلاع میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کا کام شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.