ETV Bharat / city

'قافلے پر پتھراؤ ڈرامے سے زیادہ کچھ بھی نہیں' - عوام سے 2019 لوک سبھا انتخابات میں ایک غلطی ہو چکی

وزیراعلی ممتابنرجی نے بی جے پی کے قومی صدر کے قافلے پر ہوئے حملے کو ہائی وولٹیج ڈراما قرار دیا.

cm Mamata Banerjee says BJP play foil play
قافلے پر پتھراؤ ہائی وولٹج ڈراماسے زیادہ کچھ بھی نہیں:وزیراعلی ممتابنرجی
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:44 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ بہت کچھ دیکھ چکی ہوں اور بہت کچھ دیکھنا باقی ہے۔ آج کل ریاست میں جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ ایک منصو بہ بند طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

یہ سب کرنے والوں کو عوام سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی عوام سے 2019 لوک سبھا انتخابات میں ایک غلطی ہوچکی اور اس کا خمیازہ سب خود بھگت رہے ہیں. عوام نے ایک غلطی سے سبق حاصل کیا اور اسے سدھارنے کی کوشش میں مصروف ہو گئی.

اس کی مثال تین اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج سے دیکھی جا چکی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے اب تک مغربی بنگال کے عوام کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور کر رہے ہیں. وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب لوگوں کے پاس جو کچھ بھی تھا وہ ختم ہو گیا.

بکھرے ہوئے سامان کو سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے پاس اتنی فرصت نہیں ہے کہ وہ باہر سے آنے والے مہمان پر پتھر چلائیں. یہ سب بی جے پی کے منصوبے کا حصہ ہے جب تک اسمبلی انتخابات ختم نہیں ہو جاتے ہیں اس وقت تک غیر متوقع چیزیں دیکھنے کو ملتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر کے قافلے پر پتھراؤ کی اطلاع موصول ہوتی ہی تفتیش کا حکم دے دیا.

کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ اس معاملے میں گرفتار ہونے والے لوگ بی جے پی کے ہی ہیں. بی جے پی کو مغربی بنگال میں تشہیر کرنے کے لئے بیرونی ریاستوں سے لوگ منگوانے پڑ رہے ہیں.

ان کے پاس مقامی کوئی رہنما نہیں ہے لیکن پتھر پھینکنے والے مل جائیں گے ۔ وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ کسانوں کی حمایت نے ملک کو متحد کر دیا ہے.

کسانوں کے احتجاج سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کے درمیان سیکولر کے لئے جگہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.