ETV Bharat / city

صحیح وقت پر سورو گنگولی کا علاج کیا گیا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سورو گنگولی کی عیادت کرنے کے بعد کہا کہ صحیح وقت پر ان کا صحیح علاج کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ اب تشویشناک حالت سے باہر ہیں۔

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 9:49 PM IST

cm mamata banerjee
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال ووڈلینڈ میں زیر علاج سورو گنگولی کی عیادت کرنے کے بعد کہا کہ گنگولی کا صحیح وقت پر صحیح علاج کے سبب خطرے سے باہر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں جب انتہائی نگہداشت روم میں گئی تو وہ مجھ سے سوال کر رہے ہیں کہ دیدی آپ کی طبیعت کیسی ہے، یہ سن کر میں حیران رہ گئی، میں نے کہا کہ میں بالکل صحتیاب ہوں، اپنے بارے میں بتاؤ۔ انھوں نے کہا کہ ایک اسپورٹس مین کے اس طرح ہسپتال میں داخل ہونا حیرت کی بات ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سورو گنگولی کی اس عمر میں اس طرح سے بیمار پڑنا حیران کی بات ہے، ایک اسپورٹس مین کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو ایک عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔

سورو گنگولی کی فیملی سے بات چیت ہوئی ہے، میں نے سورو کی فیملی کو کوئی فکر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، سورو کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا ہے، دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آرٹری میں تین بلاکیج پائے گئے ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وقت سے پہلے اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قبل از وقت اس کی تصدیق ہونے سے بہتر طریقے سے علاج کیا جائے گا۔سوفیصد بہتری کا امکان روشن ہے۔

واضح رہے کہ آج دن میں سینے میں درد کی شکایت کے بعد سورو گنگولی کو دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے بیوی ڈونا گنگولی کو فون کرکے سورو گنگولی کی حالت اور علاج سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.