مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال مرکزی حکومت کی مدد کے بغیر ہی کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور اس میں کامیابی حاصل کر رہی ہے۔'
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مغربی بنگال کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر مغربی بنگال کو کورونا ویکسین اور راحت امداد سے محروم رکھنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ریاست مغربی بنگال کو 14 کروڑ ویکسین کی ضرورت ہے لیکن اب 2.12 کروڑ ویکسین ہی مل پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کو کورونا ویکسین نہیں دیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی عدم توجہی کے سبب ریاست کے بیشتر اضلاع میں کورونا ویکسین مہم ٹھپ پڑ چکی ہے۔ لوگوں کو کورونا ویکسین نہیں مل رہا ہے۔ لوگ کورونا ویکسین کے انتظار میں ہیں۔'
- مزید پڑھیں: ممتا بنرجی کی درخواست پر شوبھندو ادھیکاری کو نوٹس جاری
- ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں میں جھڑپ، 6 افراد زخمی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ کورونا ویکسین کے علاوہ گزشتہ 26 مئی کو یس طوفان سے تباہ شدہ جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے لوگوں کے راحت پیکج بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔'
انہوں نے مرکزی حکومت پر طوفان سے تباہ اضلاع کے لوگوں کو بھی راحتی پیکج سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔'