مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے دائرے ریاست کے تمام اضلاع میں پھیل چکے ہیں، جس کے سبب اب تک سینکڑوں لوگوں کی جانیں گئی ہیں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بم سے حملہ کیا گیا، اس کے علاوہ فائرنگ بھی کی گئی۔ جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے تقریباً 32 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو فوراً ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں چار لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے، جس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، متاثرہ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
وہیں اب تک اس معاملے میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے شرپسندوں کی تلاش میں چھاپہ ماری مہم بھی چلائی جا رہی ہے ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنماوں نے علاقے پر قبضہ جمانے کے لئے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔