ETV Bharat / city

ہگلی کے چنڈی تلہ اسمبلی حلقہ میں سہ رخی مقابلہ - ترنمول کانگریس کی امیدوار کی جیت یقینی

ہگلی ضلع کے چنڈی تلہ اسمبلی حلقہ میں زیادہ تر ووٹرس ممتا بنرجی کی واپسی چاہتے ہیں۔ لیکن اس بار چنڈی تلہ اسمبلی حلقہ میں مقابلہ سخت ہے۔ دو بار رکن اسمبلی رہ چکی ترنمول کانگریس کی امیدوار سوتی خندیکارکو سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم اور بی جے پی امیدوار یش داس گپتا سے سخت مقابلہ ہے۔

chanditala 3 way fight between tmc bjp and cpim

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 10:38 PM IST

چوتھے مرحلے میں مغربی بنگال کے پانچ اضلاع ہگلی، ہوڑہ، جنوبی 24 پرگنہ، کوچ بہار اور علی پور دورا کے 44 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ہگلی ضلع کے چنڈی تلہ اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ ہے۔ چنڈی تلہ سنہ 2011 سے ترنمول کانگریس کے قبضے میں ہے۔ ترنمول کانگریس کی سوتی خندیکار دو بار یہاں سے رکن اسمبلی منتخب ہو چکی ہیں۔ لیکن اس بار چنڈی تلہ میں مقابلہ سخت ہے۔ سی پی آئی ایم کے محمد سلیم اور بی جے پی کے امیدوار بنگلہ فلموں کے اداکار یش داس گپتا بھی اس سیٹ پر جیت کا دعوی کر رہے ہیں۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے چنڈی تلہ اسمبلی حلقہ کے ووٹروں سے بات کی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی کہ آخر ووٹر کیا سوچتے ہیں۔

چنڈی تلہ بھگواتی پور کے ووٹروں نے کہا وہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور ایک بار پھر ممتا بنرجی کو وزیر اعلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک ووٹر گلفشاں نے کہا کہ' وہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں اور ممتا بنرجی کی واپسی چاہتی ہیں۔ ایک ووٹر نے کہا وہ دیدی کی واپسی چاہتی ہیں۔ موجودہ رکن اسمبلی نے اچھا کام کیا ہے۔ ایک اور ووٹرکا کہنا تھاکہ یہاں پر ترنمول کانگریس کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کی امیدوار کی جیت یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.