ETV Bharat / city

سی بی آئی نے ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کی - مغربی بنگال میں سی بی آئی

سی بی آئی کی ٹیم نے کوئلے کے غیر قانونی کاروبار کے معاملہ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے و رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچ کر ان کی اہلیہ روجری بنرجی سے پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ روجری بنرجی پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہی ہیں۔

cbi questioned abhishek banerjee and his wife
سی بی آئی کی ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجری بنرجی سے پوچھ تاچھ
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 6:48 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 7:27 PM IST

آج ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اچانک ابھیشیک بنرجی کی ہیرس اسٹریٹ کی رہائش گاہ پر پہنچیں اور وہاں دس منٹ تک رکیں۔ ممتا بنرجی، ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کرنے کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئیں۔ ان کا قافلہ روانہ ہونے کے محض تین منٹ کے بعد سی بی آئی کی ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے افسران 8 صفحات پر مشتمل سوالات کے ساتھ پہنچے تھے۔ سی بی آئی کی ٹیم میں خواتین افسران بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ کو یقین دلایا کہ وہ انہیں کسی پریشانی میں نہیں مبتلا ہونے دیں گی۔ انہوں نے تحقیقات میں تعاون کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روجری بنرجی نے سی بی آئی ٹیم کو بیشتر سوالوں کا جواب نہیں دیا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی تفتیش میں انہوں نے سی بی آئی کے اکثر سوالوں کے جواب میں ایک ہی طرح کا جواب دیا کہ 'مجھے نہیں معلوم، مجھے اس بارے میں کوئی خبر نہیں ہے، میں اس سلسلے میں کچھ نہیں بول پاؤں گی۔'

اس کا بیان سی بی آئی نے ریکارڈ کیا ہے۔ تفتیشی ٹیم میں شامل عہدیداروں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے پورے سیشن کے پہلے آدھے گھنٹے کے دوران ان سے سوالات پوچھے گئے۔ اس کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹس اور اس کے بیرون ملک میں لین دین سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

سی بی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ اہلکار ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں اور انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے نوٹس دیا جاسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز ہی سی بی آئی نے روجری کو انکوائری میں شامل ہونے کے لیے نوٹس دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پیر کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہیں منگل کی صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک پوچھ گچھ کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ابھیشیک کی اہلیہ پر کوئلہ اسمگلر انوپ مانجھی کے بینکاک اور لندن اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا الزام ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Feb 23, 2021, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.