ETV Bharat / city

امپھان راحت رسانی بدعنوانی معاملے کی سی اے جی جانچ کرے گی: کلکتہ ہائی کورٹ

امپھان راحت رسانی بدعنوانی معاملے میں ریاستی حکومت کو دھچکا لگا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کو بحال کرتے ہوئے امپھان راحت رسانی بدعنوانی معاملے کی جانچ سی اے جی ہی سے کرانے کی ہدایت دی ہے۔

calcutta high court
کلکتہ ہائی کورٹ
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 10:52 PM IST

مغربی بنگال میں امپھان طوفان سے ہوئی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کے لئے ریاستی حکومت جانب سے راحت رسانی کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگا تھا۔

جس کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے سنوائی کے بعد اس معاملے کی سی اے جی سے جانچ کرانے کی ہدایت دی تھی۔

ریاستی حکومت نے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی تھی۔ جس پر سنوائی کرتے ہوئے آج جسٹس ٹی بی رادھا کرشنن کی ڈویژن بینچ نے ریاستی حکومت کی نظر ثانی کی عرضی کو خارج کر دیا۔

عدالت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ امپھان راحت رسانی بدعنوانی معاملے کی جانچ سی اے جی ہی کرے گی۔

ریاستی حکومت کو ضرورت پڑنے پر امپھان راحت رسانی سے متعلق تمام دستاویز سی اے جی کے حوالے کرنے پڑیں گے۔ ڈویژن بینچ نے گرچہ تین ماہ میں جانچ مکمل کرنے کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امپھان طوفان متاثرین کے لئے ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کی طرف سےمدد کرنے کے باوجود بھی متاثرین تک سامان صحیح طور پر نہیں پہنچے تھے۔

اپوزیشن کی جانب سے راحت رسانی کے کام میں بدعنوانی اور سیاسی جانبداری کا الزام لگا تھا۔ اپوزیشن نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر بدعنوانی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

الیکشن کمیشن کی ٹیم کولکاتا پہنچی

ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ کے لئے آئندہ اسمبلی انتخابات کے مد نظر عدالت سے وقت مانگا تھا جس کو کلکتہ ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ کرنے والے سومک باگچی نے سوال کیا تھا کہ امپھان راحت رسانی فنڈ کا کس طرح استعمال کیا گیا ہے، اس کی جانچ ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.