ETV Bharat / city

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس پروتیک پرکاش بنرجی کا انتقال - دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس پروتیک پرکاش بنرجی کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔ان کی عمر 51 سال تھی۔

Calcutta High Court Judge Pratik Prakash Banerjee passes away
کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس پروتیک پرکاش بنرجی کا انتقال
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 1:06 PM IST

ستمبر 2017میں ہی وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کیے گیے تھے۔انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں 25جنوری 1995میں بطور وکیل کام شروع کیا تھا۔

جسٹس پروتیک پرکاش بنرجی کے والد مکل پرکاش بنرجی کلکتہ ہائی کورٹ کے بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری اور سینئر ایڈوکیٹ بھی تھے۔ا ن کی والدہ لیکھا بنرجی بھی ہائی کورٹ کی سینئر وکیل تھیں۔جسٹس بنرجی نے کلکتہ بوائے اسکول اور کلکتہ یونیورسٹی سے وکالت کی تعلیم مکمل تھی۔

انہوں نے کئی اہم فیصلے سنائے ہیں۔گزشتہ سال انہوں نے اپنے ایک فیصلے میں چٹ فنڈ گھوٹالوں میں سی بی آئی کو مطلوب کلکتہ پولس کے سابق کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک لگائی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے سی بی آئی کی جانچ کے عمل پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اس معاملے کو بڑے بنچ کو منتقل کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.