مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے اب تک سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں واقع بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے گھر کے سامنے بموں سے حملہ کیا گیا جس سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔
نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی رہائش گاہ کے سامنے بموں سے حملہ کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے کہا کہ حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ میرے اوپر جان لیوا حملہ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی سازش کے تحت میرے اوپر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں لیکن حملے میں ملوث شرپسندوں کی اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
دوسری طرف بھاٹ پاڑہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما پر بم سے حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔