ETV Bharat / city

'بی جے پی پر فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام'

ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ بی جے پی بنگلہ دیش کے فساد کا ویڈیو تشہیری مہم کے دوران استعمالکر رہی ہے اور فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

bjp using bangladesh riots video in compaign

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 10:09 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما سکھیندو شیکھر رائے کے مطابق بی جے پی امیدوار بابل سپریو اور ردرانیل گھوش اپنے حلقے فساد کا ویڈیو تشہیری مہم کے دوران استعمال کررہی ہے۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کرے گی۔

ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کا الزام لگایا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما سکھیندو شیکھر رائے نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تشہیری مہم دوران فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ٹالی گنج سے امیدوار بابل سپریو اور بھوانی پور سے امیدوار ردرانیل گھوش کو ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں سنہ 1946 فسادات کی کچھ تصاویر اور بنگلہ دیش کے فسادات کا ویڈیو کا استعمال کیا گیا ہے۔ مبینہ ویڈیو میں بابل سپریو اور ردرانیل گھوش کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں ترنمول کانگریس کے خلاف کئی طرح کے الزامات لگائے گئے ہیں اور بنگال کے لوگوں کے ساتھ استحصال کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوشش ہے۔ اس کے خلاف ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

سکھیندو شیکھر رائے نے مزید کہا کہ مختلف جگہوں پر بی جے پی کی طرف سے کوپن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس کی جانکاری دی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مودی کے جلسے میں لانے کے لیے لوگوں کو ہزار روپے کے کوپن دیئے گئے ہیں۔ سوکھیندو شیکھر رائے نے کہا کہ یکم اپریل سے مودی کے جلسے میں لوگوں کو لانے اور ووٹ دینے کے لیے کوپن تقسیم کئے جا رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.