ETV Bharat / city

کورونا جائے یا نہ جائے ممتابنرجی کی حکومت کا جانا طے - اردو نیوز مغربی بنگال

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ کورونا وائرس جائے یا نہ جائے لیکن مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کا جانا تقریباً طے ہوگیا ہے۔

bjp state president says tmc expiry date over
کورونا جائے یا نہ جائے ممتابنرجی کی حکومت کا جانا طے
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 3:29 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہیں، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنے باغی رہنماؤں کو بی جے پی میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے بھرپور کوشش میں مصروف ہے۔

وہیں بی جے پی دل بدل کے کھیل میں اپنی طاقت میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، کانگریس، لفٹ فرنٹ اور اس کی سولہ حلیف جماعتیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو روکنے کے لیے سڑکوں پر اتر چکی ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ گزشتہ برس 2019 میں لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس ہاف اور 2021 میں صاف ہونے والی بات حقیقت ہونے والی ہے، ترنمول کانگریس کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہو چکی ہے، ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کا جنوری میں جانا تقریباً طے ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام ترنمول کانگریس سے اوب چکی ہے، اور اب وہ ترقی چاہتے ہیں، اسی وجہ سے وہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس جائے یا نہ جائے لیکن ترنمول کانگریس کا جانا تقریباً طے ہوگیا ہے، ریاست میں حکومت کی کوئی بات نہیں سنتا ہے، وزیراعلی ممتا بنرجی اپنی کمزوری دور کرنے کے بجائے بی جے پی کو ہدف بنا رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.