مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور تنازعہ کے درمیان آنکھ میں چولی دامن کا رشتہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'جمہوریت کی بحالی کو جموں و کشمیر میں یقینی بنایا جائے'
حالات یہ ہیں کہ پولیس کو ایک ایف آئی آر درج کرنے کے لئے رہنماوں کی اجازت لینی پڑتی ہے۔ پولیس کے سامنے گولیاں چلتی ہیں، اس کے باوجود کس کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی ہے۔
اس کو پولیس کی لاپرواہی نہیں کہیں گے تو اور کہیں گے۔ جس حکومت میں لوگوں کے چین سکون چھن جائے اسے فوراً ہٹا دینا چاہئے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کو اکھاڑ پیھنکنے کے عام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے بی جے پی کے 130 کارکنان کی جان گنوا چکے ہیں اور ضرورت پڑی تو اور ایک سو حامیوں کو قربانی دیں گے لیکن ممتا کی حکومت اکھاڑ پھینکیں گے۔