ETV Bharat / city

مغربی بنگال: بلدیاتی انتخابات میں فلمی ستارے نہیں بلکہ پارٹی ورکرس امیدوار ہونگے - بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش

کولکاتا کارپوریشن اور ریاست میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ فلمی ستارے بڑے انتخابات لڑتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ورکرس کو ہی موقع دیا جائے گا۔

BJP national vice president Dilip Ghosh
بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 1:57 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں کولکاتا کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اس کے بعد ریاست کے بلدیہ کا انتخاب بھی ہونے والے ہے۔

اس سلسلے میں کس کو امیدوار بنایا جائے گا بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش نے صاف کر دیا کہ کارپوریشن اور بلدیہ کے انتخابات میں فلمی ستارے نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی پر پیسے سے لیکر ٹکٹ دینے کے متعدد الزام لگائے گئے تھے۔ کارپوریشن اور بلدیہ کے انتخابات میں ٹکٹ کے حوالے سے دلیپ گھوش نے میڈیا کو بتایا کہ کارپوریشن اور بلدیہ کے انتخابات میں پارٹی ورکرس کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔

بی جے پی کے رہنما راہل سنہا کا کہنا ہے کہ پارٹی سے ان لوگوں کی صفائی ہوگی جو پارٹی کے لیے نقصاندہ ہیں۔ دلیپ گھوش نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جو لوگ ورکرس بن کر کام کریں وہی رہیں گے اور وہی لوگ پارٹی مضبوط کریں گے۔

کارپوریشن کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست کے متعلق کہا کہ بہت جلد امیدواروں کی فہرست تیار کر لی جائے گی۔ امیدواروں کے نام پر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے اور کئی لوگوں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.