ریاست مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہیں بی جے پی کے متعدد اعلیٰ رہنماؤں کا مغربی بنگال میں آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
رواں ماہ جنوری میں وزیراعظم نریندر مودی 23جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، وزیراعظم نریندر مودی کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ31 جنوری کو دو دن کے دورے پر مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ پر آئیں گے، چار دن بعد ہی یعنی پانچ فروری کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا رتھ یاتروں کے افتتاح کرنے کے لیے مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پانچ فروری سے مغربی بنگال میں پرورتن رتھ یاتروں کا انعقاد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام 294اسمبلی حلقوں میں پرورتن رتھ یاترا نکالا جائے گا، جس کا افتتاح بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کریں گے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ اس مہم میں مغربی بنگال کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں رہنے والوں کو بی جے پی سے منسلک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی دیناج پور کی تمام سیٹوں پر جیت حاصل کریں گے: فرہاد حکیم