ETV Bharat / city

شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی رہنما کا قتل - North 24 Parganas

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے ایک کارکن کی موت ہو گئی، جس کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی رہنما کا قتل

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 11:01 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے اسمبلی انتخابات کو ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد شمالی 24 پرگنہ ضلع سب سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں سے متاثر ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع کی شمالی 24 پرگنہ بھی سیاسی تصادم سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ بیرکپور پارلیمانی حلقے میں روزانہ کسی نہ کسی سیاسی جماعت کے حامیوں پر حملے کی اطلاع ملتی رہتی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے ایک کارکن کی موت ہو گئی۔ اس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب چند نامعلوم شرپسند گروہ شمشان گھاٹ کے قریب سرعام بموں سے حملہ کر دیا۔ شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے رہنما کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جے پرکاش یادو کے طور کی گئی ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ جگتدل اور بھاٹ پاڑہ میں روزانہ بی جے پی کے حامیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے پاس جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.