ETV Bharat / city

بی جے پی کے رہنما کی پر اسرار موت، ترنمول کانگریس پر قتل کا الزام

بردوان ضلع کے کلنا کے دونمبر پنچایت بلاک میں بی جے پی کے ایک رہنما کی پر اسرار موت کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔

bjp leader found dead at kalna burdwan
bjp leader found dead at kalna burdwan
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 4:21 PM IST

مغربی بنگال میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان مرحلہ وار اسمبلی انتخابات 2021 جاری ہے۔ اس کے باوجود ریاست کے تمام اضلاع سے سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

گزشہ 17 اپریل کو اسمبلی انتخابات کے پانچوے مرحلے میں چھ اضلاع کے 45 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے دن کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لیکن ووٹنگ کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں ترنمول کانگریس اور اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان زبردست جھڑپوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

بردوان ضلع کے کلنا کے دونمبر پنچایت بلاک میں بی جے پی کے ایک رہنما کی پر اسرار موت کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ مرنے والے کی شناخت بی جے پی رہنما اکھل پرمانک کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ کلنا دو نمبر پنچایت بلاک کے صدر ہیں۔ ان کی پر اسرار موت سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ لیکن اب تک اس معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے اور بہت جلد اس معاملے میں ملوث لوگوں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما پرنب رائے کا کہنا ہے کہ اکھل پرمانک کو قتل کرکے ان کی لاش کو پیڑ سے لٹکا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قتل کا معاملہ ہے اور اس میں ترنمول کانگریس کے لوگ ملوث ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کے حامیوں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے۔ بی جے پی کے گروہی تصادم کے سبب اکھل کی موت ہوئی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.