مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے چندن نگر میں شہبندو ادھیکاری کے روڈ شو میں بی جے پی کے مقامی رہنما نے ’’گولی مارو غداروں کو‘‘ جیسی نعرہ بازی کی تھی جس کے باعث کشیدگی پھیل گئی تھی۔
چند لوگوں کی طرف سے اس سلسلے میں تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی اور پولیس نے اسی شکایت کی بنیاد پر بی جے پی کے مقامی رہنما سریش شاؤ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد ہی اس معاملے میں ٹھوس کارروائی کی گئی ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا لیکن تھانے میں شکایت درج ہونے کے بعد ہی اس معاملے میں کارروائی کی گئی۔
بی جے پی کے رہنماؤں نے پولیس پر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے چندن نگر میں شہبندو ادھیکاری کے روڈ شو میں بی جے پی کے مقامی رہنماؤں نے ’’گولی مارو غداروں کو‘‘ جیسی نعرہ بازی کی تھی۔