بلدیاتی انتخابات Municipal elections کی گہماگہمی کے درمیان مختلف سیاسی جماعتوں میں چند امیدوار ایسے ہیں جو اپنی صلاحیت کی وجہ سے عوام کے درمیان کافی مشہور ہیں، ان میں سے ایک بی جے پی کی خاتون امیدوار پشپا پرساد ہیں۔
بی جے پی کی امیدوار پشپا پرساد اردو زبان میں ماہر گارولیا میونسپلٹیGarolia Municipality کے وارڈ نمبر 8 سے بی جے پی کی امیدوار پشپا پرساد سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ اردو اور عربی زبان کی ایک ماہر ٹیچر بھی ہیں۔ پشپا پرساد گیان بھارتی ویدیالیہ کی پرنسپل ہیں۔ ان کے اسکول میں اقلیتی طبقے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں اور عوام کے درمیان ایک سیکولر ذہنیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر آٹھ سے بی جے پی کی امیدوار پشپا پرساد نے کہا کہ سیاست میں قسمت آزمانا ایک اتفاق ہے اور اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔پشپا پرساد نے کہا کہ وہ ایک تعلیم یافتہ گھریلو خاتون ہیں جنہیں درس و تدریس میں بڑی دلچسپی ہے۔ اس کے ساتھ زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان سے بڑی محبت ہے اور اس محبت اور دلچسپی کو ساری زندگی برقرار رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ اردو زبان سیکھنے کے شروعاتی دنوں میں تھوڑی بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن والدین اور شوہر کی حمایت کی وجہ سے قدم پیچھے ہٹانے کے بجائے آگے بڑھتا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے والدین اور شوہر سے مشورہ لیتی ہیں۔ ان کی رضامندی سے آگے بڑھتی ہیں اور اس میں کامیابی ملتی ہے۔ان کے گھر والے کہتے ہیں کہ مثبت باتوں پر عمل کرنی چاہیے چاہے کسی بھی مذہب سے کیوں نہ ہو۔
پشپا پرساد کا کہنا ہے کہ جہاں تک اردو زبان کا سوال ہے تو اس میں ایک ایسی میٹھاس ہے جس کی زبان پر ایک بار چڑھ جائے ساری زندگی نہیں اتر سکتی ہے۔ انہیں فخر ہے کہ وہ اردو زبان کی ماہر ہیں۔
مزید بتایا کہ وہ قرآن پڑھتی ہیں اور میلاد و مجلس میں بھی شرکت کرتی ہیں۔ عربی سے پڑھنے کے لئے حافظ کی خدمت حاصل کی۔ اس طرح وہ اردو و عربی زبان سے واقف ہوئیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے، بچوں کو بھی اردو پڑھنے کے لئے ترغیب دیتی ہیں۔