ETV Bharat / city

cyclone-yaas: ممتا بنرجی کنٹرول روم میں خود موجود رہیں گی - یاس طوفان کے مد نظر حکومت مستعد

مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں cyclone-yaas کے مقابلہ کے لئے نبنو میں تیار کنٹرول روم میں آج رات بھر وزیر اعلی ممتا بنرجی خود موجود رہ کر نگرانی کریں گی۔

ممتا بنرجی کنٹرول روم میں خود موجود رہیں گی

author img

By

Published : May 25, 2021, 8:27 PM IST

Updated : May 25, 2021, 10:17 PM IST

آئندہ کل ریاست مغربی بنگال میں یاس طوفان cyclone-yaas کی آمد کے مد نظر احتیاطی طور پر ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب تک 9 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چار ہزار فلڈ سنٹر کھولا گیا ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں یاس طوفان کے مد نظر حکومت کی جانب سے تمام طرح کے احتیاطی تدابیر کئے جا رہے ہیں۔ اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو میں حالات پر نظر رکھنے کے لئے کنٹرول روم تیار کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی کنٹرول روم میں خود موجود رہیں گی

ممتا بنرجی نے آج نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، کئی طرح کے احتیاطی اقدامات کئے جا چکے ہیں، جن اضلاع میں سب سے زیادہ تباہی کے امکانات ہیں ان پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

امپھان کے وقت لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا اس بار طوفان سے قبل 9 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی چار ہزار فلڈ سنٹر کھولے گئے ہیں۔

74 ہزار افسران و سرکاری اہلکاروں کو طوفان سے پیدا ہونے والی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 3 لاکھ پولس، سویک پولس، این ڈی آر ایف اور فوجی جوان کو تعینات کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ 'مدناپور، جھاڑگرام شمالی و جنوبی کے ڈی ایم سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ 'کئی اضلاع کو متحرک رہنے کی یدایت دی گئی ہے۔

کولکاتا میں بھی حالات پر نظر رکھنے کے لئے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنماؤں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ شمالی کولکاتا کی ذمہ داری اتین گھوش، نینا بندھوپادھیائے اور تاپس رائے کو سونپی گئی ہے۔

مرکزی کولکاتا کی ذمہ داری سوپن سمدار اور جیون ساہا کو سونپی گئی ہے۔جنوبی کولکاتا کی ذمہ داری اروپ بسواس، دیباشس کمار، رتن مالاکار، ویشنو چٹرجی کو دی گئی ہے۔ تارک سنگھ اور انجن دتا خضر پور اور بیہالہ پر نظر رکھیں گے۔

Last Updated : May 25, 2021, 10:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.