پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسکولی طلبا کے لئے بڑا اعلان کرتےہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولوں میں کلاس بند ہیں ۔آن لائن کلاس ہورہے ہیں ۔اس لئے ان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 5.9لاکھ طلبا کو مفت میں لیپ ٹاپ فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیپ ٹاپ یا ٹیپ 14,000 اسکولوں اور 636 مدرسوں کے طلبا کے لئے ہوں گی۔
سرکاری ملازمین کو تحفہ دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جنوری میں ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے 3 فیصد مہنگائی الاؤنس کا اضافہ دیا جائے گا۔
یہ دوسرا موقع ہے جب مغربی بنگال میں پرائیوٹ اسپتالوں اور لیب کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کی قیمت میں تبدیلی کی گئی ہے ۔اس سےقبل درگا پوجا کے تہوار کے موقع کورونا کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظروزیر اعلی ممتا بنرجی نے کوویڈ ٹسٹ کی لاگت کو نہ صرف2250سے کم کیا تھا ، بلکہ نجی ایمبولینس سروس کی لاگت کو بھی کم کر دیا تھا ۔پہلے کورونا بحران شروع ہونے کے بعد ایمبولنس والے کم فاصلے کےلئے غیر معمول کرایہ وصول کررہے ہیں ۔درگا پوجا کے موقع پر ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کرکہا تھا کہ اگر بھیڑ بھاڑ پر کنٹرو ل نہیں کیا گیابنگال میں بھی کیرالہ جیسی صورت حال ہوجائے گی۔جہاں اونم تہوار کے بعد کورونا بے قابو ہوگیا تھا۔
ستمبر کے بعد سے مغربی بنگال میں کورونا وائرس میں انفیکشن اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ہے ، 22 اکتوبر تک یومیہ 4000 کیس آنے لگے تھے ۔مگر اب ریاست میں کورونا وائرس کے کیس کم ہونے لگے۔