ETV Bharat / city

بنگال اسمبلی اجلاس ستمبر میں متوقع

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 4:58 PM IST

بنگال اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں دو روز کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے، تاہم بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے، پارلیمانی امور کی وزارت سے صلاح و مشورہ کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Mamata Banerjee is the Chief Minister of West Bengal
ممتا بنرجی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ

اسمبلی اجلاس چھ مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ منعقد کرنے کے قانون کے تحت مغربی بنگال اسمبلی کے اجلاس کو 6ماہ میں طلب کرنے کی مدت 16ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

اسی کے پیش نظر بنگال اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں دو روزہ طلب کیا جاسکتا ہے، تاہم بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ پارلیمانی امور کی وزارت سے صلاح و مشورہ کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا، بنرجی نے کہا کہ ابھی تک کسی چیز کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے پارلیمانی امورکی وزارت نے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق اگر اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے تو اسمبلی کے داخلی راستے پر ایک صفائی پینل قائم کیا جاسکتا ہے، ہاتھ دھونے کے علاوہ، سیشن کے دوران چہرے پر ماسک پہننا بھی لازمی ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ ایک ساتھ 294ممبران کیسے بیٹھیں گے اور سماجی فاصلہ برقرار کس طرح رکھا جائے اس پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.