ETV Bharat / city

بالی گنج کے امیدوار ڈاکٹر فواد حلیم نے ساتویں بار پلازمہ عطیہ کیا

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 5:39 PM IST

بالی گنج اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی ایم کے امیدوار ڈاکٹر فواد حلیم نے انسانی دوستی کی مثال پیش کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ پلازمہ عطیہ کیا ہے۔

ballygunj candidate fund halim donates plasma 7th time

عالمی وبا کورونا کے کیسز میں تشویشناک اضافے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں کورونا کے مریضوں کو آکسیجن اور پلازمہ کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ بالی گنج اسمبلی حقلہ سے سی پی آئی ایم کے امیدوار ڈاکٹر فواد حلیم نے ایک بار پھر انسان دوستی کی مثال پیش کرتے ہوئے ساتویں بار پلازمہ عطیہ کیا ہے جس کا استعمال کورونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہوگا۔

کولکاتا کے معروف ڈاکٹر فواد حلیم اپنے سماجی خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ گذشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے سینکڑوں مریضوں کا صرف 50 روپے میں ڈائیلیسس کیا تھا۔ ان کا تعلق سیاست سے بھی رہا ہے۔ سیاست اور اپنے پیشہ علاج و معالجہ کے درمیان وہ اکثر خدمت خلق کے لیے بھی کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔

گذشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران وہ خود کورونا کے شکار ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کورونا کے مریضوں کے علاج میں مدد کرنے کے غرض سے چھ بار اپنا پلازمہ عطیہ کیا تھا۔ ایک بار پھر ریاست میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر ڈاکٹر فواد حلیم نے آج کلکتہ میڈیکل کالج میں پلازمہ عطیہ کیا۔ ڈاکٹر فواد حلیم اب تک سات بار پلازمہ عطیہ کر چکے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کلکتہ میڈیکل کالج اور ان مریضوں کا جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.